مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ملائیشیا کے دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے صدر مہاتیر محمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1885787
آپ کا تبصرہ